بابر اعظم کا کردار سری لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں کولمبو اسٹرائیکرز کے لیے کرکٹ کھیلنے سے آگے بڑھ کر ہے۔
اسٹرائیکرز کے ہیڈ کوچ سائمن ہیلموٹ کے مطابق بابر اعظم کا اثر و رسوخ کھیل کے جذباتی، ذہنی اور تکنیکی پہلوؤں پر محیط ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم لوگوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں چاہے وہ جذباتی، ذہنی یا تکنیکی طور پر ہو، ہیلموت نے وزڈن انڈیا کو بتایا کہ وہ سپورٹ میکنزم کے طور پر ایک بہت بڑا اثاثہ ہیں۔
اسٹرائیکرز کے کپتان نروشن ڈک ویلا نے بھی بابر اعظم کے کپتانی کے سفر میں اہم کردار کا اعتراف کیا، درمیان میں اپنی شراکت داری کے دوران بابر اعظم کی مسلسل رہنمائی اور معاونت قابل قدر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اس میں بہت کام کرنا ہے: اچھی بیٹنگ کرنا، وکٹ کیپنگ کرنا اور دباؤ کو سنبھالنا، میں کپتانی سے لطف اندوز ہو رہا ہوں لیکن بہت زیادہ ذمہ داری ہے.