حال ہی میں ایک آرٹسٹ نے’آف اسٹائلز‘ کے نام سے موجود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آرٹسٹ نے آئسکریم اسٹکس، ماچس کی ڈبیوں اور تیلیوں کو آپس میں جوڑ کر ایک ڈھانچہ تیار کیا اور پھر اسے تیز روشنی میں دیوار کے سامنے رکھا تو دیوار پر اس کے سائے سے بابر اعظم کی تصویر بن گئی۔