ممبئی: بالی ووڈ پروڈیوسر امیت جانی نے اپنے چار بچوں کے ہمراہ محبت کی تلاش میں بھارت جانے والی سیما کو ہیروئن کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سیما کو اتر پردیش کے پروڈکشن ہاؤس ‘جانی فائر فاکس’ کی جانب سے فلم میں کردار کی پیشکش کی گئی ہے۔
تاہم یہ فلم سیما کی متوقع محبت کی کہانی پر مبنی نہیں ہوگی بلکہ یہ درزی کنہیا کے گرد گھومے گی جو راجستھان میں مارا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سیما کے شوہر عرف سچن کو بھی بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی آفرز مل رہی ہیں، حالانکہ ان دونوں نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیما فلم میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے افسر کا کردار ادا کریں گی، سیما سچن نے فلم ڈائریکٹرز گیانت سینہا اور بھرت سنگھ سے بھی ملاقات کی ہے۔
اس سے قبل سیما اور سچن نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ضروریات زندگی کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے لیے وہ خصوصی کوششیں کر رہے ہیں۔