45 سیکنڈ کے پرومو میں بھارت، پاکستان، افغانستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش سمیت ایشیا کی بڑی ٹیمیں شامل ہیں، اس ویڈیو میں گزشتہ ایشیا کپ ٹورنامنٹس کے پرجوش مناظر کا حیرت انگیز مجموعہ شامل ہے۔
Tension. Aggression. Passion. 🔥
Get ready for an adrenaline-fueled showdown as the playground of passionate rivalries like #INDvPAK is all set to ignite at the #AsiaCup2023! 💪🏻
Tune-in to #AsiaCupOnstar
Aug 30 Onwards and catch #INDvPAK on 2 Sep | Star Sports Network#Cricket pic.twitter.com/2akJWZiIJE
— Star Sports (@StarSportsIndia) August 3, 2023
پرومو کو سامعین کی جانب سے ملے جلے، زیادہ تر خوشگوار رد عمل ملے ہیں کیونکہ اس میں ان کے پسندیدہ کھلاڑی شامل ہیں۔
This promo is way better than the Worldcup Promo …
Feel the heat…❤️🔥#Asiacup https://t.co/DQhaeYobYC
— Ahmed (@born_realist_IK) August 3, 2023
اس سے قبل جب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل پرومو جاری کیا تھا، جس میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کو دکھایا گیا تھا تو شائقین بالخصوص پاکستانی ناظرین نے اسے زیادہ پسند نہیں کیا تھا۔
It looks like promo of WWE main event but on a side note good they include Afghanistan Bangladesh and SL in it doesn't make whole Asia Cup all about India vs Pakistan https://t.co/e90zWUa3n6
— Rahul Sharma (@midwicketpunch) August 3, 2023
اس کی وجہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی عدم موجودگی اور ٹیم پاکستان کے لئے مکمل طور پر کم اسکرین ٹائم تھا۔ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست کو ہوگا جس کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا، اس سال ایشیا کپ 50 اوورز کے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جس میں 13 میچز کھیلے جائیں گے۔
گروپ اے میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت اور نیپال سے ہوگا جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان شامل ہیں۔