حکومت نے کراچی سے تعلق رکھنے والے صارفین کے بجلی کے بلوں پر ایک روپے 52 پیسے سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں باضابطہ کارروائی کی درخواست دائر کردی ہے جس کی سماعت 15 اگست کو ہوگی۔
اگر نیپرا اس تجویز کی منظوری دیتا ہے تو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے رہائشیوں پر ایک سال کے لیے ایک روپے 52 پیسے سرچارج عائد کیا جائے گا۔
اس سے کے الیکٹرک کے بجلی صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا� سماعت کے بعد نیپرا درخواست منظور کرنے کا فیصلہ کرے گا۔