راکیش روشن کی 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم کوئی مل گیا، جس میں ریتک روشن، پریتی زنٹا اور دیگر نے اداکاری کی تھی، فلم کے 20 سال مکمل ہونے پر فلم ساز اسے دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز کرنے کے لیے تیار ہیں۔
کوئی مل گیا میں ایک نوجوان معذور شخص روہت کو دکھایا گیا ہے، جو اپنے مرحوم والد کی ایجاد کا استعمال کرتے ہوئے ایک اجنبی جادو سے رابطہ کرتا ہے، جوں جوں جادو کے ساتھ اس کی دوستی بڑھتی ہے، وہ غیر معمولی صلاحیتوں کو حاصل کرتا ہے۔
فلم کی تھیٹر میں دوبارہ ریلیز سے قبل ہدایت کار راکیش روشن نے اس با
ت پر غور کیا کہ کوئی مل گیا کی ریلیز سے پہلے اور کہو نا پیار ہے کی کامیابی کے بعد کتنے لوگوں کا خیال تھا کہ ریتک روشن ایک فلم کا عجوبہ ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح ہریتک نے روہت کا کردار ادا کرکے خود کو ثابت کرنے کا عہد کیا تھا۔
فلم کی دوبارہ ریلیز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے راکیش روشن کا کہنا تھا کہ ‘ایک فلم ساز کی حیثیت سے میں ایک اجنبی کے ساتھ سائنس فکشن فلم متعارف کروانے کا خطرہ مول لے رہا تھا، لیکن ناظرین کا ردعمل میرا سب سے بڑا انعام تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایک فلم ساز کے طور پر مختلف اصناف، کہانیوں پر فلمیں بناتے رہنے اور تجربات جاری رکھنے کے میرے یقین کو یہ اطمینان بخش اور مضبوط کرتا رہا۔
کوئی مل گیا 4 اگست 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔