غیر معمولی بلے باز کے طور پر پہچانے جانے والے بابر اعظم نے درجہ بندی میں دو درجے ترقی کرتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
بابر اعظم سے آگے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے، انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سرفہرست ہیں۔
Babar Azam is at number 4 in the latest TEST rankings with rating points of 829. pic.twitter.com/0HGB0iIAjP
— Asad Abdullah (@asad_qureshi257) August 2, 2023
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں پاکستان کے ناقابل شکست آغاز کے بعد پاکستان کے چند کھلاڑیوں نے رینکنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس میں عبداللہ شفیق 27 درجے بہتری کے ساتھ 21ویں، محمد رضوان 4 درجے ترقی کے ساتھ 29ویں اور آغا سلمان 23 درجے ترقی کے ساتھ 35ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ 7 درجے بہتری کے ساتھ 37 ویں اور بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی 13 درجے بہتری کے ساتھ 42 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں چھ وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی تین درجے بہتری کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔