وزیراعظم شہباز شریف نے نگران وزیراعظم کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
سینئر رہنماؤں نے نگراں وزیراعظم اور نگراں سیٹ اپ کے لیے مجوزہ ناموں پر مشاورت کی، رہنماؤں نے آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیراعظم کی تقرری کا عمل مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔
نواز شریف اور آصف زرداری نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے سامنے تمام مجوزہ نام پیش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
نگران سیٹ اپ کی تشکیل کے معاملے کو جلد از جلد نمٹانے پر بھی اتفاق کیا گیا، امکان ہے کہ حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں آج دوبارہ اس معاملے پر مشاورت کریں گی۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض بھی اس معاملے پر اپنے ساتھیوں سے مشاورت کریں گے۔