روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ تھم نہ سکی، ماسکو میں ایک فلک بوس عمارت پر دو دن میں دوسری بار ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔
یوکرین کے صدارتی مشیر میخیلو پوڈولیاک کا کہنا ہے کہ مزید نامعلوم ڈرونز ہوں گے، مزید تباہی ہوگی اور مزید خانہ جنگی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو تیزی سے مکمل جنگ کا عادی ہو رہا ہے، اس فلک بوس عمارت میں روس کی تین سرکاری ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور عملے کو گھر پر کام کرنے کو کہا گیا ہے۔
روس کی وزارت دفاع نے ڈرون حملوں کا الزام یوکرین پر عائد کیا ہے لیکن کیف نے سرکاری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
روس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے بحیرہ اسود میں دو روسی جہازوں پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والی یوکرین کی تین بغیر پائلٹ والی کشتیوں کو تباہ کر دیا ہے۔