سری لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز آر پریماداسا اسٹیڈیم میں جافنا کنگز اور کولمبو اسٹرائیکرز کے درمیان دلچسپ مقابلے کے ساتھ ہوا۔
جافنا نے ٹاس جیت کر اپنی اننگز کا آغاز دھوم دھام سے کیا، تاہم کولمبو اور پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جافنا کی رفتار کو متاثر کیا۔
نسیم شاہ نے جافنا کے اوپنر اور افغانستان کے کھلاڑی رحمان اللہ گرباز کو بولنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے آؤٹ کرکے پہلا بڑا جھٹکا دیا۔
گرباز آؤٹ ہونے کے بعد پویلین واپس چلے گئے جبکہ نسیم شاہ نے خوشی سے جشن منایا اور ان کی طرف کچھ اسلیجنگ میں مشغول رہے۔
اشتعال انگیزی کے باوجود گرباز خاموش رہے اور انہوں نے صورتحال کو مزید خراب نہ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے نسیم کے اشارے کو نظر انداز کر دیا اور کسی بھی گرما گرم تصادم میں ملوث ہوئے بغیر ڈگ آؤٹ کی طرف بڑھتے رہے۔
ایک یوٹیوب چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کریز پر اپنے اور گرباز کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تفصیلات کا انکشاف کیا۔
تاہم نسیم نے سوشل میڈیا کے دور کی حقیقت کو تسلیم کیا، جہاں چیزوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا سکتا ہے۔