دورے کے دوران آرمی چیف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے ٹویٹ کیا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے جنرل منیر کا استقبال کیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جنہوں نے مرحوم شیخ سعید بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
صاحب السمو الشيخ محمد بن زايد آل نهيان، رئيس الدولة "حفظه الله ورعاه" يستقبل الفريق أول عاصم منير قائد الجيش الباكستاني، الذي قدم التعازي في وفاة المغفور له بإذن الله تعالى الشيخ سعيد بن زايد آل نهيان "رحمه الله" pic.twitter.com/5PIE7L7M8k
— UAE Embassy PK (@uaeembassyisb) July 30, 2023
دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں، وہ دیگر مصروفیات کے علاوہ اپنے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ 28 جولائی کو وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر کے بھائی شیخ سعید بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کے لیے ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوئے تھے۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر، اماراتی حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے اہلکاروں نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔