پاکستان کی سوشل میڈیا آئیکون نمرہ علی نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کی کمائی کو ہوائی روزی قرار دیا ہے۔
نمرہ علی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سے حاصل ہونے والی اپنی پہلی آمدنی کی تفصیلات اپنے چینل پر بتادیں۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یوٹیوب کی کمائی کو ہوائی روزی قرار دیا اور کہا کہ آمدنی کا انحصار ’واچ ٹائم‘ پر ہوتا ہے۔
نمرہ علی نے بتایا کہ انہیں یوٹیوب کا مشہور سلور بٹن مل گیا ہے تاہم ہر ماہ آمدنی طے شدہ نہیں ہے بلکہ کبھی کم تو کبھی زیادہ ہوتی رہتی ہے۔
نمرہ علی کے مطابق انہوں نے کبھی 100 ڈالر سے زیادہ پیسے نہیں کمائے اور وہ دیگر ایپلیکیشنز سے بھی پیسے کماتی ہیں۔