2024 میں ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ 4 سے 30 جون تک کیریبین اور امریکا میں کھیلا جائے گا، یہ پہلا موقع ہے جب امریکا کسی بین الاقوامی کرکٹ ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔
ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق آئی سی سی ٹیم نے فلوریڈا میں لاؤڈرہل، مورس ویل، ڈیلاس اور نیو یارک سمیت امریکہ میں ممکنہ مقامات کا معائنہ کیا۔
مقامات کے بارے میں حتمی فیصلہ آئی سی سی کرکٹ ویسٹ انڈیز اور یو ایس اے کرکٹ کے تعاون سے کرے گا۔
رواں ہفتے آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور پاپوا نیو گنی نے ریجنل کوالیفائرز کے ذریعے ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا۔
ریجنل کوالیفائرز سے قبل مجموعی طور پر بارہ ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشنیں حاصل کیں۔
ان ٹیموں میں میزبان ویسٹ انڈیز اور امریکا کے علاوہ 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹاپ 8 ٹیمیں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ اور سری لنکا شامل ہیں۔
افغانستان اور بنگلہ دیش نے ٹی 20 فارمیٹ میں اپنی رینکنگ کی بنیاد پر 20 ٹیموں کے روسٹر میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔
اس فارمیٹ میں پہلے راؤنڈ میں پانچ ٹیموں کے چار گروپ شامل ہوں گے، ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سپر ایٹ میں پہنچیں گی۔
ہر سپر 8 گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ کرکٹ کے شوقین افراد ایک دلچسپ اور تاریخی ٹورنامنٹ کے منتظر ہیں۔
2024 کا ٹی 20 ورلڈ کپ 2024-31 سے آئی سی سی کے اگلے کمرشل سائیکل کا آغاز ہے، جسے 2021 میں حتمی شکل دی گئی تھی۔
امریکہ کو شریک میزبان نامزد کرنے کا فیصلہ آئی سی سی کا ایک اسٹریٹجک فیصلہ تھا، جس کے دو بنیادی مقاصد تھے۔