چین پاکستان اقتصادی راہداری کی دسویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے علاوہ چینی ولی عہد صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
نائب وزیر اعظم ہی لیفنگ نے چین کے بین الاقوامی اقتصادی تعلقات اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے نفاذ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، جس میں سی پیک ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے۔
🔊: PR NO. 1️⃣5️⃣8️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣3️⃣
Visit of Special Envoy of President Xi Jinping, H.E. He Lifeng, Vice Premier of China and Member of the Politburo of the Central Committee of Communist Party of China
🔗⬇️https://t.co/xAGWDfQzDR pic.twitter.com/fIa7hYYZ44
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) July 29, 2023
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم نے سی پیک اور پاک چین اقتصادی تعلقات میں اہم کردار ادا کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے ہی لیفنگ سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد میں بھی سرگرم ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح ی رابطوں کا حصہ ہے۔
نائب صدر کا دورہ پاکستان چین کے ساتھ دوستی کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔