سندھ اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران کندھ کوٹ کے علاقے کچے میں 8 ڈاکو ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق انکاؤنٹر کے نتیجے میں بدنام زمانہ اندھار گروپ کے سرغنہ سمیت آٹھ ڈاکو مارے گئے, مرنے والوں کی شناخت جانوندھر، سومر شر، نذرو شر اور مشیروندھر کے طور پر کی گئی ہے۔
ان میں سے جانوندھر، سومر شر اور نذرو شر کے سروں پر ایک ایک کروڑ روپے کا انعام تھا۔
پولیس نے انکشاف کیا کہ یہ ملزمان دو سال قبل ماہی چوک کے علاقے میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد کے قتل کے مقدمے میں مطلوب تھے، نتیجتا، سندھ اور پنجاب پولیس نے ان کی گرفتاری کے لئے ایک اہم انعام مقرر کیا تھا.
جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لیے پولیس نے علاقے کے تمام اندرونی اور بیرونی راستوں کو سیل کر دیا ہے۔
پنجاب پولیس نے سرحدی علاقوں کو سیل کرکے آپریشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
انکاؤنٹر کے دوران فائرنگ سے دو بچے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔