گال ٹیسٹ میں مایوس کن انفرادی کارکردگی کے بعد بابر اعظم اب 835 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں، جس میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔
دریں اثناء گال ٹیسٹ میں 208 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت سعود شکیل نے رینکنگ میں زبردست چھلانگ لگائی ہے اور اب وہ 691 پوائنٹس کے ساتھ 15 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
babar azam lost 27 points in test ratings and he'll lose more in next update of rankings because of today's failure pic.twitter.com/Bu10c9T6BL
— Ahmed. (@ahmxidd) July 26, 2023
اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز شکیل نے اپنی ساتویں نصف سنچری بنائی۔
اس کارنامے کے بعد شکیل ٹیسٹ تاریخ کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے پہلے سات ٹیسٹ میچوں میں سے ہر ایک میں نصف سنچری بنائی ہے۔
آل راؤنڈر آغا سلمان 17 درجے ترقی کے ساتھ مجموعی طور پر 58 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ ایک درجے ترقی کے ساتھ 44 ویں اور ناتجربہ کار اسپنر ابرار احمد 12 درجے ترقی کے ساتھ 45 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 883 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ چوتھے ایشز ٹیسٹ میں نصف سنچری بنانے والے مارنس لابوچگنے 869 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔