2024 میں ریاست میں 69 ویں فلم فیئر ایوارڈ کی میزبانی کے لئے گجرات ٹورازم کارپوریشن لمیٹڈ اور ورلڈ وائیڈ میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔
یہ مفاہمت نامہ ریاست کے ساتھ ساتھ ملک کے مغربی حصے میں پوری فلم اور سیاحتی صنعت کے لئے ایک اہم موڑ ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ گجرات نے ستمبر 2022 میں اپنی سنیماٹک ٹورازم پالیسی متعارف کرائی تھی، جس سے گجرات کے لئے یہ ایک اور شاندار کامیابی بن گئی ہے۔
گجرات پہلی بار فلم فیئر ایوارڈکی میزبانی کرے گا، گجرات کے وزیر اعلی بھوپندر پٹیل، گجرات کے وزیر سیاحت جناب مولو بھائی بیرا، گجرات کے سیاحت کے سکریٹری جناب ہریت شکلا (آئی اے ایس)، منیجنگ ڈائریکٹر اور کمشنر آف ٹورازم ڈاکٹر سوربھ پاردھی (آئی اے ایس)، چیف سکریٹری کے کیلاش ناتھن (آئی اے ایس)، عزت مآب چیف سکریٹری جناب راج کمار (آئی اے ایس) اور جناب ونیت جین، دی ٹائمز گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر دیپک لامبا، ورلڈ وائیڈ میڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ کے سی ای او جناب دیپک لامبا اور ہندی فلموں کے مشہور اداکار ٹائیگر شروف اس مبارک تقریب میں موجود تھے۔
گجرات میں باوقار فلم فیئر ایوارڈز کی میزبانی ریاست کے لئے وسیع پیمانے پر پہچان حاصل کرنے اور فلم ی صنعت میں سیاحت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے ذریعہ اپنی معیشت کو فروغ دینے کا ایک اہم موقع ہوگا۔
اس تقریب کی کشش متعدد مشہور شخصیات، فلم سازوں اور صنعت کے پیشہ ور افراد کو راغب کرے گی، جس سے زائرین میں اضافہ ہوگا، مختلف شعبوں کو فائدہ ہوگا اور گجرات کو ایک اہم فلمی منزل کے طور پر فروغ ملے گا۔
گجرات میں منعقد ہونے والے فلم فیئر ایوارڈز کا مقامی معیشت پر گہرا اثر پڑے گا۔ سیاحوں کی آمد کے ساتھ ، سیاحت میں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں ریاست میں ہوٹل کی بکنگ، کھانے، نقل و حمل اور مجموعی اخراجات میں اضافہ ہوگا۔
یہ تقریب گجرات کو ایک پرکشش فلم بندی کے مقام کے طور پر پیش کرے گی، جس سے فلم سازوں کو اپنے مستقبل کے منصوبوں کے لئے اس پر غور کرنے کی ترغیب ملے گی، جس سے ریاست میں مزید سرمایہ کاری اور فلم پروڈکشن ہوگی۔