سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کرشماتی فیروز خان نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اپنی سابقہ اہلیہ علیزا سلطان کو تنقید کا نشانہ بنانے سے گریز کریں۔
فیروز خان نے کہا کہ ان کے درمیان جو کچھ بھی ہوا وہ ان کا اپنا معاملہ تھا اور اب یہ طے پا گیا ہے، لہٰذا ان کے مداحوں کو چاہیے کہ وہ ان کے لیے مزاحمت کو کم کریں اور انہیں پرامن زندگی گزارنے دیں۔
– I would request my fans; to leave Aliza alone 🙂 whatever happened was between us and there’s nothing between us now. it would be great if my people make it easier for her support her and bring her back to ease.
Thank you ! ♥️ no more hate people. #LETSALLBECOMEALPHA
— Feroze Khan (@ferozekhaan) July 20, 2023
فیروز خان نے اپنے مداحوں کی حمایت کا اعتراف کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اب دشمنی نہیں پھیلائیں گے، تاہم ان کے کچھ مداح اس خیال کے مخالف تھے اور ان کا کہنا تھا کہ آپ چاہتے ہیں کہ ہم ان لوگوں کی حمایت کریں، جنہوں نے کبھی آپ کے احترام کا مظاہرہ نہیں کیا اور آپ کے نام اور شہرت کو نقصان پہنچایا۔
2022 میں فیروز خان اور علیزہ سلطان نے راہیں جدا کر لیں اور علیزا نے فیروز خان پر جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا الزام عائد کیا۔