کچھ عرصہ قبل کوشا کپیلا نے پٹھان اداکارہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی، تصویر شیئر کرتے ہوئے کپلا نے لکھا کہ ‘میں کیپشن سے باہر ہوں کیونکہ اسے دیکھو، میں اور میری ٹیم بہت پرجوش تھی۔
تصویر پوسٹ کرنے کے بعد کوشا کو ایک منفی تبصرہ موصول ہوا، جو کمنٹس سیکشن میں نمایاں ہوگیا، ایک صارف نے لکھا کہ شہرت حاصل کرنےوالی۔
اس تبصرے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کوشا نے جواب دیا آپ بہتر کر سکتے ہیں، دوبارہ کوشش کریں، ان کے جواب کو کچھ مداحوں نے سراہا ہے، جبکہ دوسروں نے انہیں اسے نظر انداز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
کوشا کپیلا حال ہی میں اپنے سابق شوہر زوراور اہلووالیہ سے علیحدگی کا اعلان کرنے کے بعد سرخیوں میں ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زوراور اور میں نے باہمی طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، یہ کسی بھی طرح سے ایک آسان فیصلہ نہیں ہے، لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہ ہماری زندگی کے اس موڑ پر صحیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جو محبت اور زندگی ایک ساتھ شیئر کی ہے وہ ہمارے لئے سب کچھ ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اس وقت ہم اپنے لئے جو تلاش کر رہے ہیں وہ ہم آہنگ نہیں ہے۔
اس کے بعد سے انہیں ٹرولز کی جانب سے آن لائن حملوں کا سامنا کرنا پڑا، جنہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے زوراور کو چھوڑ دیا، لیکن کوشا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، یہ موضوع میرے لیے باضابطہ طور پر ختم ہو چکا ہے، آگے بڑھ رہی ہوں۔