آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف محمد باقری نے دوطرفہ فوجی، دفاع، سیکیورٹی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمی چیف نے ہمسایہ ملک کے جاری دورے کے دوران تہران میں ایرانی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے جنرل عاصم منیر کا ہیڈکوارٹرز میں استقبال کیا۔
میجر جنرل محمد باقری نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات پر بھی روشنی ڈالی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ فوجی، دفاع، سلامتی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر دو روزہ دورے پر ایران پہنچے ہیں۔