آرمی چیف جنرل عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف ایرانی فوجی اور سویلین قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
آرمی چیف دفاع اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
پاکستان کے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مضبوط سفارتی، سیاسی اور فوجی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک اپنے درمیان مسائل کو حل کرنے اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے سنجیدہ عزم رکھتے ہیں۔