سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک قرار دے رہے ہیں۔
وہ اگلے 48 گھنٹوں تک کولمبو میں فٹنس ٹیسٹ سے گزریں گے اور اگر وہ ان فٹ ہوتے ہیں تو وہ 16 جولائی سے شروع ہونے والے میچ کے لئے گال نہیں جائیں گے۔
اگر کرونارتنے دستیاب نہیں ہوتے ہیں تو ٹیم کی قیادت نائب کپتان دھننجیا ڈی سلوا کریں گے، لاہیرو کمارا کے بھی سائیڈ اسٹرین انجری کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر رہنے کا امکان ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے قریبی ذرائع نے جمعرات کی صبح سری لنکا ڈیلی مرر کو بتایا کہ دیموتھ کی عدم دستیابی کی صورت میں ٹیم کی قیادت 31 سالہ آل راؤنڈر دھننجیا ڈی سلوا کریں گے جو پہلے ہی نائب کپتان ہیں۔
سلیکٹرز نے اسکواڈ کو تقریبا حتمی شکل دے دی ہے، لیکن وہ حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے کرونارتنے کی فٹنس رپورٹس کا انتظار کر رہے ہیں۔
کولمبو میں 24 سے 28 جولائی تک کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کو پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز حتمی شکل دے دی جائے گی۔
انہوں نے صرف پہلے ٹیسٹ کے لئے اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے، کولمبو میں 24 سے 28 جولائی تک کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کو پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز حتمی شکل دے دی جائے گی۔