سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے مکمل خاندان کی ایک تصویر شیئر کی، جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میری ماں باپ اور اُن کے بچے، 1993 لاہور۔
بشریٰ انصاری نے مزید لکھا کہ 3 تو چلے گئے، احمد بشیر کا کنبہ، اللّٰہ ابا امّاں اور سنبل کو پیار سے رکھنا، آمین۔