ایپل سپلائر فاکس کون نے ملک میں چپ بنانے کا پلانٹ لگانے کے لیے بھارتی کان کنی کمپنی ویدانتا کے ساتھ 19.5 بلین ڈالر (15.2 بلین پاؤنڈ) کے معاہدے سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔
یہ اقدام کمپنیوں کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں یہ سہولت قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کرنے کے ایک سال سے بھی کم عرصے کے بعد سامنے آیا ہے۔
کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ملک کے ٹیکنالوجی کی صنعت کے اہداف کے لئے ایک دھچکا ہے۔
تاہم حکومت کے ایک وزیر کا کہنا ہے کہ اس سے ملک کے چپ بنانے کے عزائم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
تائیوان میں واقع فاکس کون نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں جانب سے اس بات کو تسلیم کیا گیا ہے کہ یہ منصوبہ اتنی تیزی سے آگے نہیں بڑھ رہا ہے۔