ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے نیٹو میں شمولیت کے لیے سویڈن کی کوششوں کی حمایت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترک رہنما سویڈن کی درخواست کو انقرہ میں پارلیمنٹ میں پیش کریں گے اور اس کی توثیق کو یقینی بنائیں گے۔
دریں اثنا سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے کہا میں بہت خوش ہوں، یہ سویڈن کے لئے ایک اچھا دن ہے.
اس سے قبل ترکی نے کرد عسکریت پسندوں کی میزبانی کا الزام لگاتے ہوئے سویڈن کی درخواست کو کئی ماہ تک بلاک کر دیا تھا۔
نیٹو کے 31 ارکان میں سے ایک کی حیثیت سے ترکی کے پاس گروپ میں شامل ہونے والے کسی بھی نئے ملک پر ویٹو کا اختیار ہے۔
اس خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ صدر اردوغان کی جانب سے ‘فوری توثیق’ کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں۔