اتحاد کے سربراہ جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرین کو نیٹو کی رکنیت کے بارے میں ایک واضح پیغام، ایک مثبت پیغام ملے گا۔
یوکرین نیٹو کی رکنیت چاہتا ہے لیکن روس کے خلاف جنگ جاری رہنے تک اس میں شامل نہیں ہو سکتا، رکنیت حاصل کرنے میں دہائیاں لگ سکتی ہیں، لیکن یوکرین بہت تیز ٹائم لائن چاہتا ہے۔
نیٹو اجتماعی سلامتی کی پیش کش کرتا ہے، کیونکہ ممالک حملوں کا نشانہ بننے والے ساتھی ارکان کا دفاع کرنے کے پابند ہیں۔
اسٹولٹن برگ نے یہ بات لیتھوانیا کے شہر ولنیئس میں نیٹو کے سالانہ سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔