پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے کے اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔
عمران خان نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے ہائی کورٹ سے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
8 جولائی کو سیشن کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کو قابل سماعت قرار دیا تھا۔
سابق وزیراعظم کی جانب سے کیس کو ناقابل سماعت قرار دینے کی درخواست مسترد کردی گئی، فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور خان نے سنایا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کا سماعت کا حق بھی ختم کردیا، وکیل کی مزید وقت کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔