اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران کی سنچریوں کی بدولت افغانستان نے بنگلہ دیش کو 142 رنز سے شکست دے کر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو حیران کر دیا تھا۔
افغانستان کے اوپنرز نے چٹاگانگ میں 256 رنز کی شراکت سے 9 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز کے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی جو مہمان ٹیم کے لیے ایک ریکارڈ پارٹنرشپ تھی۔
فضل الحق فاروقی نے 22 رنز دے کر 3 اور مجیب الرحمان نے 40 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت افغانستان نے بنگلہ دیش کو 44 ویں اوور میں 189 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
اس فتح کے بعد افغانستان عالمی چیمپیئن انگلینڈ کے بعد گزشتہ سات سالوں میں بنگلہ دیش میں ون ڈے سیریز جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے مشفق الرحیم نے سب سے زیادہ 69 رنز بنائے جس کے بعد میزبان ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز ہی بناسکی جس میں مہدی حسن نے ساتویں وکٹ کے لیے 87 رنز کی شراکت قائم کی۔