اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی میں وزیر داخلہ، وزیر قانون، وزیر بین الصوبائی رابطہ، وزیر اطلاعات و نشریات، مشیر برائے امور کشمیر، مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ، سیکریٹری خارجہ، پی ایس پی ایم کے علاوہ انٹیلی جنس ایجنسیوں اور دیگر اہم محکموں کے نمائندوں کو اجلاس بلانے اور اس میں پاکستان کی ممکنہ شمولیت پر تبادلہ خیال کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
دریں اثنا، ادارے کو اپنے اجلاس منعقد کرنے اور عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرکت کا تفصیلی جائزہ لینے کا اختیار دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 2 جولائی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی (آئی پی سی سی) کے تعاون سے کرکٹ کے سرپرست اعلیٰ شہباز شریف کو خط لکھا تھا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خط کے ذریعے حکومت سے رہنمائی طلب کی ہے، جس میں اس حقیقت کو اجاگر کیا گیا ہے کہ ورلڈ کپ بھارت میں ہونا ہے۔