آن لائن اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس کے صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی ہے، او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر پاکستانی ڈرامے بھی دیکھ سکیں گے۔
پاکستان کا پہلا نیٹ فلکس پروجیکٹ تمام جلد شروع ہونے والا ہے، جس کی کاسٹ میں اداکار فواد خان، اداکارہ ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور ہانیہ عامر سمیت دیگر فنکار شامل ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلی پاکستانی نیٹ فلکس سیریز معروف ہدایت کار مومنہ درید کی ہدایت کاری میں تیار کی جائے گی۔
کہانی ناول نگار فرحت اشتیاق کے ناول ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر مبنی ہوگی تاہم اس سیریز کا نام ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔