اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔
اسد قیصر کے خلاف تھانہ رمنا میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر عدالت نے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما نے پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ قانونی قدم سنگجانی تھانے میں ان کے خلاف درج مقدمے کے جواب میں اٹھایا۔