پاکستان تحریک انصاف کی سرگرمیوں کو غیر آئینی قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
یہ درخواست پارٹی کے سابق رہنما عون چوہدری نے ذاتی حیثیت میں دائر کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی سرگرمیاں ملکی قوانین کے منافی ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت نے قومی اداروں اور شہدا کی یادگاروں پر حملوں پر اکسایا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ریاست اور قومی اداروں کے خلاف سرگرمیوں کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔
درخواست میں پی ٹی آئی کی ‘غیر آئینی’ سرگرمیوں پر اسے تحلیل کرنے کا حکم دینے کی بھی مانگ کی گئی ہے۔