منی کنٹرول کے مطابق یہ قدم اداکار کی جانب سے ممبئی کے جوہو میں 474.4 مربع میٹر پر مشتمل ایک بنگلہ 47.5 کروڑ روپے میں خریدنے کے دو سال بعد سامنے آیا ہے۔
علاقے کی تفصیلات سے لے کر فلور وائز یونٹس تک، یہاں وہ سب کچھ ہے جو آپ کو اجے دیوگن کی نئی پراپرٹی کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔
اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے والی فرم سی آر ای میٹرکس کو حاصل دستاویزات کے مطابق، 13،293 مربع فٹ پر محیط آفس یونٹ ویرا دیسائی روڈ پر اوشی وارا کی سگنیچر بلڈنگ میں واقع ہیں, اداکار نے انہیں مجموعی طور پر 4509 کروڑ روپے میں خریدا۔
منی کنٹرول نے اطلاع دی کہ عمارت کی 12ویں منزل پر یونٹوں کی تخمینہ قیمت 30، 35 کروڑ روپے ہے، اس کا تعمیر شدہ رقبہ 8،405 مربع فٹ ہے، بتایا جاتا ہے کہ 1.82 کروڑ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ عمارت کی 17 ویں منزل پر دو اور دفتری یونٹ ہیں، اس نے 14.74 کروڑ روپے کی مالیت کے 4،893 مربع فٹ کے بلٹ اپ ایریا کو لیا، جبکہ 8.44 لاکھ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی بھی ادا کی گئی ہے۔
سترہویں منزل پر واقع یہ دونوں دفتری یونٹ ویر ساورکر پروجیکٹ کا حصہ تھے، اسی رپورٹ کے مطابق دونوں جائیدادیں وشال ویریندر دیوگن کے نام پر 19 اپریل 2023 کو رجسٹرڈ ہوئی تھیں۔