اسلام آباد: قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس 2023 میں مجوزہ ترامیم کیلئے صدارتی آرڈیننس کی توثیق کردی۔
حج کی انجام دہی کی وجہ سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی غیر موجودگی نے صادق سجرانی کو آرڈیننس جاری کرنے اور قوانین جاری کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔
قائم مقام صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کے مشورے پر آرڈیننس کی منظوری دی، اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی حکومت نے نیب آرڈیننس کے لیے ترامیم کا مسودہ تیار کیا تھا جس کی منظوری دے دی گئی تھی۔
ترامیم کے بعد چیئرمین نیب کو ایسے مقدمات میں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں جن میں تفتیش کے دوران تعاون کا فقدان ہو۔
مزید برآں نیب حکام کسی ملزم کا موجودہ 14 دن کے بجائے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر سکیں گے۔