ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹوکیو میں پاکستانی تارکین وطن کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک زراعت اور لائیو سٹاک میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں خوشحالی لانے کے لیے معاشی سفارتکاری پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں جاپان کی ترقی سے سیکھ سکتا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ جاپانی قیادت اور کاروباری افراد سے ملاقات کے دوران وہ ان پر زور دیں گے کہ وہ پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کریں۔
During my visit to Japan, I interacted with executives from notable 🇯🇵 companies at reception @PakinJapan. Encouraging to see the eagerness for unlocking 🇵🇰 & 🇯🇵 potential in diverse fields incl. trade, agri, tech, Edu, skilled workforce, clean energy, & disaster Mngt.… pic.twitter.com/lzZX2ZNlC0
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 2, 2023
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 65 فیصد سے زائد نوجوان ہیں اور ہم ہنر مندی پر مبنی تعلیم اور تربیت کے ذریعے اس انسانی وسائل سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں خصوصا تاجروں پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جاپان کے دورے کے دوران میں نے جاپان میں پاکستانی سفارت خانے کے استقبالیہ میں قابل ذکر جاپانی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز سے بات چیت کی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ تجارت، زراعت، ٹیکنالوجی، تعلیم، ہنرمند افرادی قوت، صاف توانائی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور جاپان کے امکانات کو بروئے کار لانے کی خواہش حوصلہ افزا ہے۔