اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے ملک کے بالائی علاقوں میں صبح 9 بج کر 58 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ اس کی گہرائی 170 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحد تھی۔