کراچی: کراچی کے نجی تعلیمی ادارے علما یونیورسٹی میں فادرز ڈے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا اور والد جیسی عظیم شخصیت کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے علماء یونیورسٹی کراچی کے مک کیمپس میں فادرز ڈے کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں رجسٹرار علماء یونیورسٹی کاشف رفیع، اساتذہ، والدین اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے دوران طلباء نے تقرری کے مقابلے میں حصہ لیا اور والد جیسی عظیم شخصیت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور بچوں کے کردار اور کیرئیر کی تعمیر میں ان کے لازوال کردار پر روشنی ڈالی۔
فادرز ڈے کی تقریب میں طالبات اور طالبات نے ٹیبلوز بھی پیش کیے جبکہ والدین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ اس سے پہلے کیک بھی کاٹا گیا۔
تقریب کے آخر میں علماء یونیورسٹی کی لیکچرار حنیفہ شیخ اور دیگر اساتذہ نے فادرز ڈے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور والدین کی شرکت کو سراہا۔