کین ولیمسن نے نیوزی لینڈ کی 50 اوورز کی ورلڈ کپ میں حصہ لینے سے انکار نہیں کیا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ دائیں گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ہفتہ وار بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔
آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے فیلڈنگ کے دوران ایلیٹ ٹاپ آرڈر بلے باز کو انٹیریئر کروشیئٹ لگمنٹ (اے سی ایل) میں چوٹ لگ گئی تھی اور اپریل کے اوائل میں ان کی سرجری ہوئی تھی۔
ولیمسن نے کہا کہ وہ پیش رفت کر رہے ہیں لیکن اکتوبر اور نومبر میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پچ پر واپسی سے قبل گھٹنے کی مناسب حالت کو یقینی بنانا ان کی اولین ترجیح تھی۔
انہوں نے کہا، اس وقت صرف ہفتہ بہ ہفتہ اسے برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، مجھے پہلے اتنی طویل مدتی چوٹ نہیں لگی لیکن دیگر لوگوں سے بات کرتے ہوئے یہ سفر تھوڑا سا طویل ہے لہذا اگر آپ بہت آگے دیکھیں تو شاید یہ تھوڑا مشکل ہوسکتا ہے۔