لاہور کی خصوصی عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی۔
خصوصی عدالت نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ جاری کیا۔ بعد ازاں عدالت نے ان کی رہائی کے احکامات بھی جاری کیے۔
رہائی کا حکم ان کے ضمانتی مچلکے قبول ہونے کے بعد جاری کیا گیا تھا، پرویز الٰہی نے اپنے وکیل کے ذریعے گرفتاری کے بعد ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔
عدالت نے ایف آئی اے سے کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا، اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج بخت فخر بہزاد نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
ملزمان کی 10 ہزار روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔
21 جون کو لاہور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں پہلے ہی گرفتار الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے صرف جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا تھا۔
ایف آئی اے کی ٹیم سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو عدالت لے گئی اور ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔