سوشل میڈیا پر اکثر متنازعہ رہنے والے پاکستانی اداکار
اور ہدایت کار یاسر حسین کے اس بار ٹائٹن متاثرین پر طنزیہ تبصرے نے صارفین کو آگ بگولہ کردیا۔
یاسر حسین کی سوشل میڈیا پر ایک متنازعہ تاریخ بھی ہے، کیونکہ وہ اپنے تبصروں کی وجہ سے بہت سے جھگڑوں میں ملوث رہتے ہیں اور وہ کافی بار تنقید کی زد میں بھی آئے ہیں۔
ٹائٹن سبمرسیبل متاثرین کے بارے میں ان کے حالیہ تبصرے اچھے نہیں رہے ہیں، ٹائٹن ایک آبدوز تھا، جس میں سمندر کی تہہ میں ٹائٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لئے 5 افراد گئے۔
ٹائٹن پھٹ جانے سے پانچوں لوگ اب نہیں رہے، ہلاک ہونے والوں میں پاکستانی بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کا 19 سالہ بیٹا سلیمان داؤد بھی شامل ہیں، جو خاندان کے لیے ایک بڑا المیہ ہے۔
یاسر حسین نے انسٹاگرام پر صورتحال پر اپنی دو اسٹوریز شیئر کیں، انہوں نے اپنی اہلیہ اقرا عزیز سے درخواست کی کہ وہ انہیں بنجی جمپنگ جیسی مہم جوئی کے لیے نہ کہیں جو ٹائٹن کے متاثرین کے خاتمے کی نشاندہی کرتی ہیں۔
یہ انٹرنیٹ صارفین کے لئے ایک مذاق کی طرح لگ رہا تھا، جنہوں نے واضح طور پر ان کی بے حسی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔