پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما جمشید چیمہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
جمشید چیمہ کی گرفتاری انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے جاری غیر ضمانتی وارنٹ گرفتاری کے بعد کی گئی ہے، جس نے 9 مئی کے فسادات کے سلسلے میں جمشید چیمہ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق جمشید چیمہ کے خلاف ماڈل ٹاؤن، نصیر آباد اور گلبرگ سمیت مختلف علاقوں میں متعدد مقدمات درج ہیں جن کا تعلق 9 مئی کے فسادات سے ہے۔