اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جولائی میں وطن واپسی کا امکان ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی واپسی سے قبل خلیجی ریاستوں کے لیے ابتدائی سفری انتظامات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔
نواز شریف وطن واپسی سے قبل لندن سے دبئی جائیں گے، اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف دونوں کے سعودی عرب کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔
توقع ہے کہ نواز شریف عید الاضحی لندن میں گزارنے کے بجائے دبئی یا سعودی عرب میں عید منائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف لندن میں اپنے بھائی نواز شریف سے ملاقات کے لیے برطانیہ جائیں گے۔