ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ڈینگی اور چکن گونیا جیسے وائرس لے جانے والے مچھر یورپ کے نئے حصوں میں منتقل ہوگئے ہیں جس سے بیماری کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
یورپی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو، سیلاب، طویل اور گرم موسم گرما نے کیڑوں کے لیے زیادہ سازگار حالات پیدا کیے ہیں، وہ مچھروں پر قابو پانے اور ان سے بچاؤ کے لیے بہتر اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ان کے بغیر، مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے مزید امراض اور اموات کا امکان ہے۔
یوروپی سینٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول (ای سی ڈی سی) کی اس رپورٹ میں مچھروں کی مختلف اقسام کے پھیلاؤ پر نظر رکھی گئی ہے جو انسانوں میں مختلف وائرس لے جا سکتے ہیں اور منتقل کرسکتے ہیں۔
ان میں ڈینگی اور زیکا شامل ہیں جو بخار اور پٹھوں میں درد جیسی متعدد علامات کا سبب بن سکتے ہیں، اور بدترین صورتوں میں لوگوں کو انتہائی بیمار بنا دیتے ہیں۔
ای سی ڈی سی کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال ایڈیز البوپیکٹس مچھر (جو ڈینگی اور چکن گونیا لے جانے کے لیے جانا جاتا ہے) نے یورپ کے 13 ممالک میں خود کو “قائم” کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس نے ایک دہائی قبل آٹھ یورپی ممالک کے مقابلے میں خود کفیل آبادی تیار کی ہے جو دوبارہ پیدا ہو رہی ہے۔
دریں اثنا، گزشتہ سال، ایڈس ایجپٹی، جو زرد بخار، زیکا اور ویسٹ نیل وائرس جیسی بیماریوں کو پھیلا سکتا ہے، قبرص میں قائم ہوا، اور سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ یہ دوسرے ممالک میں بھی پھیل سکتا ہے.