ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے نیویارک میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد کہا کہ کمپنی جلد از جلد بھارت میں سرمایہ کاری کرنے پر غور کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی کو واقعی بھارت کی پرواہ ہے کیونکہ وہ ہمیں اہم سرمایہ کاری کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں، جو کچھ ایسا ہے جو ہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ایلون مسک نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم صرف صحیح وقت کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ٹیسلا ہندوستان میں ہوگی اور جتنی جلد ممکن ہو سکے ایسا کرے گی، وہ اگلے سال بھارت کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ایلون مسک کا ہندوستانی مارکیٹ میں قدم رکھنے پر طویل عرصے سے کام چل رہا ہے، 2017 میں ، سی ای او نے کہا تھا کہ ٹیسلا (ٹی ایس ایل اے) اس موسم گرما میں ہندوستان میں کاریں فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
یہ منصوبہ ٹیسلا کی مقامی حکومت کے ساتھ کم درآمدی ڈیوٹی پر بات چیت کرنے کی کوششوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا ہے۔
ایلون مسک نے 2021 میں ٹویٹ کیا تھا کہ ٹیسلا ہندوستان میں داخل ہونا چاہتی ہے، لیکن درآمدی ڈیوٹی دنیا میں اب تک کسی بھی بڑے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹیسلا نے اپنی ڈیوٹی کم کرنے کی کوشش کی تھی لیکن بھارتی حکومت چاہتی ہے کہ کمپنی ٹیکس میں چھوٹ پر غور کرنے سے پہلے مقامی طور پر گاڑیاں بنائے۔