روس کے وزیر توانائی نکولائی شلگینوف نے ماسکو سے خام تیل کی خریداری پر اسلام آباد کو کسی بھی قسم کی خصوصی رعایت دینے سے انکار کیا ہے۔
وائس آف امریکہ کے مطابق وفاقی وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کو تیل کی فراہمی شروع ہو چکی ہے، کوئی خاص رعایت نہیں ہے، پاکستان کے لیے بھی ایسا ہی ہے جو دوسرے خریداروں کے لیے ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ دونوں ممالک کی رضامندی کے بعد دوست ممالک کی کرنسیوں میں ادائیگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
نکولائی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ بارٹر سپلائی کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا لیکن ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ایک لاکھ میٹرک ٹن روسی خام تیل خریدا ہے جس میں سے 45 ہزار ٹن رواں ہفتے کے اوائل میں پہنچا تھا۔
دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف نے اس معاہدے کو اسلام آباد اور ماسکو کے درمیان “ایک نئے تعلقات کا آغاز قرار دیا۔