وزیراعظم شہباز شریف نے کلر کہار بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کی صبح ایک ٹویٹ میں انہوں نے سالٹ رینج میں ہونے والے حادثات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے موٹروے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہائی وے پر چلنے والی گاڑیاں سفر کے قابل ہوں اور ڈرائیورز ڈرائیونگ کے تمام معیارات پر پورا اتریں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ قواعد و ضوابط پر عمل کرکے ہی سفر کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے لئے دعا کی۔
کلر کہار کے قریب موٹروے پر اسلام آباد جانے والی مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کلر کہار کے قریب موٹروے پر مسافر بس اور ڈیوائیڈر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔
بس کے ڈرائیور نے مبینہ طور پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا تھا اور ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹ گیا تھا۔
حادثے میں 5 خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق امدادی کارروائیاں کی گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔