عالمی ادارہ صحت نے ٹراپیکل سائیکلون بیپرجوئے اور پاکستان پر اس کے اثرات کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق طوفان کی شدت کم ہونے کے بعد اسے کیٹیگری 1 میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے چار اضلاع سمندری طوفان سے بری طرح متاثر ہوئے جبکہ تقریبا ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا۔
بدین سے 31 ہزار 280، سجاول سے 23 ہزار 695، ٹھٹھہ سے 22 ہزار اور ملیر سے 5 ہزار افراد کو نکالا گیا۔
اس کے علاوہ پاکستان میں دو افراد کی ہلاکت اور 22 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 4000 سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں اور 1448 بچوں کو ویکسین دی گئی۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق محکمہ صحت نے ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں اضافی عملے کی درخواست کی ہے جبکہ متاثرہ اضلاع میں 81 ریلیف اور 186 میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں۔
این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، ڈبلیو ایچ او کے تیسرے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے اجلاس میں پوری صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔