اسلام آباد کی ایک عدالت نے الیکشن کمیشن کے افسران کو دھمکیاں دینے کے کیس میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 24 جون کی تاریخ مقرر کردی۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، فواد چوہدری کو کیس کی تفصیلات کی کاپی بھی فراہم کی گئی۔
عدالت نے ملزم کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔
سابق وفاقی وزیر عدالت میں پیش ہوئے اور انہیں عدالتی حکم پر کیس ریکارڈ کی کاپی فراہم کی گئی۔
فواد چوہدری پر چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دیگر افسران کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔