ایک ایسے وقت میں جب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن دنیا کی دو سپر پاورز کے درمیان کشیدہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے مقصد سے طویل عرصے سے التوا کا شکار چین کے دورے کی تیاری کر رہے ہیں، بیجنگ کا موڈ شاید ہی خوش آئند ہو۔
روانگی سے چند روز قبل اعلیٰ امریکی سفارت کار کو ان کے چینی میزبان کی جانب سے سخت سرزنش کا سامنا کرنا پڑا تھا، جنہوں نے فروری میں بلنکن کی جانب سے امریکا کے اوپر سے اڑنے والے ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے پر اپنا دورہ منسوخ کرنے کے بعد کشیدگی میں حالیہ اضافے کے لیے واشنگٹن کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔
چین کے وزیر خارجہ کین گینگ نے بلنکن کے ساتھ فون پر بات چیت میں امریکہ پر زور دیا کہ وہ بیجنگ کے بنیادی خدشات پر احترام کا مظاہرہ کرے اور اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیان ، جو اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اسی کال کے جواب سے کہیں زیادہ پریشان کن تھا۔
بیجنگ کی اعلیٰ سطح کے دورے کے بارے میں کم توقعات کے ساتھ ساتھ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے سرد مہری میں “پگھلنے” پر پیدا ہونے والے گہرے عدم اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔
چین کے سرکاری میڈیا نے حالیہ دنوں میں کسی امریکی عہدیدار کا پانچ سالوں میں سب سے سینئر دورہ کرنے کے حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔