اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے جوڈیشل ریفارمز قانون اور الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب الیکشن کے حکم نامے پر نظر ثانی کی درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
اٹارنی جنرل عثمان اعوان نے دلائل پیش کیے اور آئندہ سماعت پر اپنے دلائل مکمل کرنے کے لیے مہلت بھی طلب کرلی۔
گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے حال ہی میں نافذ کیے گئے سپریم کورٹ (نظرثانی فیصلے اور احکامات) ایکٹ 2023 کے خلاف درخواستوں کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی درخواست کے ساتھ ملا دیا تھا۔
سپریم کورٹ سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 14 مئی کو کرانے کے 4 اپریل کے حکم پر نظر ثانی کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 جون تک ملتوی کردی۔